واپس لے آئو

ایک ریگستان میں تین دوست بھٹک گئے۔ تینوں کو راستہ تلاش کرتے ہوئے ریگستان میں سے ایک بوتل ملی۔ بوتل کھولی تو اس میں سے ایک جن باہر نکل آیا۔ جن نے کہا۔ "تم نے مجھے آزادی دی، اس لیئے میں تم تینوں کی ایک ایک خواہش پوری کروں گا۔”

پہلا بولا۔ "مجھے گھر یاد آرہا ہے۔ مجھے گھر پہنچا دو۔”

جن نے اس کو گھر پہنچا دیا۔

دوسرے نے کہا۔ "مجھے بیوی بچے یاد آرہے ہیں، مجھے بھی گھر پہنچا دو۔” جن نے اسے بھی گھر پہنچا دیا۔

تیسرا بولا۔ "میں ان دونوں کے بغیر بور ہورہا ہوں، تم ان دونوں کو واپس لے آئو۔”