ویڈیو کال

ٹرن۔۔۔ ٹرن۔۔۔ٹرن

"اری رشیدہ دیکھنا کس کا فون ہے؟”

ٹرن۔۔۔ ٹرن۔۔۔ ٹرن

"ارے نبیلہ کی بچی! تُو ہی اُٹھ جا۔ کیا تم لوگوں کے کان میں گھنٹی کی آواز نہیں آرہی؟”

ٹرن۔۔۔ ٹرن۔۔۔ ٹرن

"نجانے کہاں دفعان ہوگئے سب کے سب، خود ہی اُٹھنا پڑے گا۔”

"ارے! یہ تم سب آئینے کے سامنے کھڑے میک اپ کیوں کر رہے ہو؟”

ٹرن۔۔۔ ٹرن۔۔۔ ٹرن

"اماں! وہ واٹز ایپ پرویڈیو کال آرہی ہے۔ اب اس حلیئے میں تو فوں نہیں اُٹھا سکتے ناں۔”

"ارے میں تو بھول ہی گئی تھی۔ لائیو ذرا پائوڈر کا ڈبہ اور لپ سٹک کیا ہاتھ میں لیئے کھڑی ہے، لا ادھر دے۔”