تم تو چلے گئے

ایک صاحب قبرستان میں ایک قبر سے لپٹ کر رو رو کر کہہ رہے تھے:

’’تم تو چلے گئے مگر میری زندگی برباد کرگئے۔‘‘

ایک راہگیر نے ہمدردی کے ساتھ ان سے پوچھا۔ ’’اس قبر میں آپ کا کوئی عزیز یا رشتے دار دفن ہے؟‘‘

ان صاحب نے جواب دیا۔ ’’جی نہیں، یہ میری بیوی کے پہلے شوہر کی قبر ہے!‘‘