تسلی بخش علاج

دو آدمی سڑک کے کنارے کھڑے آپس میں لڑ رہے تھے۔ ایک کے ہاتھ میں ڈنڈا تھا اور دوسرے کے ہاتھ میں ایک چاقو۔

اچانک ایک آدمی تیزی سے ان کے قریب آیا اور دونوں کے ہاتھوں میں ایک ایک پرچی تھما گیا۔ دونوں نے اپنی اپنی پرچی کھولی تو اس پر لکھا تھا۔

"سامنے ہمارا کلینک ہے۔  ہمارے یہاں گہرے سے گہرے زخم کا علاج تسلی بخش کیا جاتا ہے۔”