تلاش کرنے میں آسانی

سینما گھر میں ٹکٹ کے لیئے بڑی طویل قطار لگی ہوئی تھی۔ قطار میں کھڑے نئی سفید شرٹ پہنے ایک نوجوان نے محسوس کیا کہ کسی نے اس کی پیٹھ تھپتھپائی ہے۔ اس نے مڑ کر دیکھا تو ایک خوبصورت لڑکی تھی۔

لڑکی بولی۔ "میرا یہاں کھڑے کھڑے گلا خشک ہوگیا ہے۔ میں سامنے کینٹین سے کولڈ ڈرنک پی کر آرہی ہوں۔”

نوجوان نے دل ہی دل میں خوش ہوتے ہوئے کہا۔ "ضرور جائیے۔”

لڑکی بولی۔ "شکریہ! کہیں جانا مت۔ میں نے مارکر سے تمھاری شرٹ پر بڑا سا کراس کا نشان بنا دیا ہے تاکہ اپنی جگہ تلاش کرنے میں آسانی ہو۔”