تجریدی آرٹ

تجریدی آرٹ کی نمائش میں ایک چھوٹا سا لڑکا ایک تصویر کے سامنے رکا اور اپنی ماں سے کہنے لگا۔ "امی جان! اس تصویر میں کیا ہے؟”

ماں نے غور سے تصویر کو دیکھا اور کہا۔ "ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مصور اس میں چرواہے اور گھوڑے کو دکھانا چاہتا ہے۔”

"تو پھر اس نے دکھایا کیوں نہیں؟” لڑکے نے سوال کیا۔