سوئیٹر

خاتون نے سوئیٹر کو اُلٹ پُلٹ کر دیکھتے ہوئے کہا۔ "کیا اسے بارش میں بھی پہن سکتے ہیں؟”

"کیوں نہیں۔” سیلز مین نے جواب دیا۔ "یہ بھیڑ کی اون سے بنا ہے۔ کیا آپ نے کسی بھیڑ کو بارش میں چھتری لے جاتے دیکھا ہے؟”