شیر کے پیٹ میں

ایک صاحب شکار کھیلنے گئے۔ دو دن بعد گھر والوں کو ایک خط موصول ہوا جس میں لکھا تھا۔ "صاحب شکار کھیلتے ہوئے ہلاک ہوگئے ہیں۔ ان کی لاش بھیج رہے ہیں۔”

بیگم نے ساتھ آنے والا تابوت کھولا تو اس میں شیر کی لاش تھی۔ انہوں نے جواب بھیجا۔ "یہ تو شیر کی لاش ہے۔ میرے شوہر کی لاش کہاں ہے؟”

جواب آیا۔ "آپ کے شوہر شیر کے پیٹ میں ہیں۔ انہیں وہاں سے نکال لیں۔”