شرم آنی چاہیئے

ایک شخص نے ایک جیب کترے کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

اس شخص نے کہا۔ "تمہیں شرم نہیں آتی کسی کی جیب کاٹتے ہوئے۔”

جیب کترا بولا۔ "شرم تو تمہیں آنی چاہیئے۔ اتنا قیمتی سوٹ پہن رکھا ہے مگر جیب میں ایک پیسہ نہیں۔”