سعادت حاصل کروں

ایک معمر آدمی نے حجام سے شیو بنواتے ہوئے کہا۔ "آج میری ترانویں سالگرہ ہے۔”

حجام بہت متاثر ہوا اور بولا۔ "حضور! خدا کرے آپ کی سویں سالگرہ پر بھی میں ہی آپ کی شیو بنانے کی سعادت حاصل کروں۔”

معمر آدمی نے بڑے غور سے حجام کا جائزہ لیا اور بولا۔ "ہاں یہ ممکن تو ہے لیکن مجھے تمہاری صحت کچھ زیادہ اچھی معلوم نہیں ہوتی۔”