رن یا گول

ایک کمپنی کا مالک ہاکی کا میچ دیکھنے کے لیئے اسٹیڈیم پہنچا تو دیکھا کہ اس کی سیکریٹری بھی بیٹھی میچ دیکھ رہی ہے۔

"تم نے تو مجھ سے یہ کہہ کر چھٹی لی تھی کہ تمہیں اپنے چچا کی تدفین میں شرکت کرنی ہے۔” مالک نے سیکریٹری سے پوچھا۔

"جی ہاں مجھے پوری امید ہے کہ ان کی موت یہیں واقع ہوگی۔ وہ اس میچ میں ریفری ہیں اور انہیں یہ بھی نہیں پتا کہ ہاکی میں رن بنائے جاتے ہیں یا گول کیئے جاتے ہیں۔”