قربانی

ہوائی جہاز کو پرواز کے دوران طوفان نے آن گھیرا۔ وزن کم کرنے کی ضرورت آن پڑی۔ پائلٹ نے التجا کی کہ اکثریت کی جان بچانے کے لیئے چند مسافر رضاکارانہ طور پر جہاز سے کود جائیں۔ ایک فرانسیسی اُٹھا۔ اس نے نعرہ لگایا "وائیوالا فرانس” (فرانس زندہ باد) اور جہاز سے چھلانگ لگادی۔

ایک انگریز اُٹھا۔ اس نے نعرہ لگایا۔ "لانگ لائیو کوئین” اور جہاز سے چھلانگ لگادی۔

پھر ایک امریکی اُٹھا۔ اس نے سب سے بلند نعرہ لگایا "امریکہ زندہ باد” اور ایک میکسیکن کو پکڑ کر جہاز سے باہر دھکا دے دیا۔