پیار بھری باتیں

جہاز کے ٹیک آف کا اعلان کرنے کے بعد پائلٹ اسپیکر بند کرنا بھول گیا۔ ایک گھنٹے بعد اس نے اپنے معاون پائلٹ سے کہا۔

"تم ذرا میری جگہ آجائو۔ میں پہلے کافی پیوں گا۔ پھر کچھ دیر آرام کروں گا۔ اس کے بعد ایر ہوسٹس سے کچھ پیار بھری باتیں کروں گا۔”

اسپیکر آن ہونے کی وجہ سے پائلٹ کی گفتگو ایر ہوسٹس کے ساتھ دوسرے مسافروں نے بھی سن لی۔ ایر ہوسٹس گھبرا کر جلدی سے کاک پٹ کی طرف بھاگی تاکہ پائلٹ کو اس کی غلطی کا احساس دلا سکے۔ بوکھلاہٹ میں وہ ایک بڑی بی سے ٹکرا گئی جس نے اسے تھامتے ہوئے کہا۔ "آرام سے مس! آپ نے سنا نہیں، پہلے وہ کافی پیئے گا۔”