پورا ٹکٹ

ایک شخص بس میں بہت بڑی بوری لے کر سوار ہوا۔

کنڈیکٹر نے کہا: اس بوری کا بھی ٹکٹ لینا پڑے گا۔

پہلے تو وہ نہ مانا۔ پھر آدھا ٹکٹ لینے پر راضی ہوگیا۔

مگر کنڈیکٹر بولا: آپ کو پورا ٹکٹ ہی لینا ہوگا۔

اس آدمی نے بوری کا منہ کھولا اور بولا: بھائی باہر آجائو! جب پورا ٹکٹ ہی لینا ہے تو بوری میں سفر کرنے کی کیا ضرورت ہے۔