پولیس آفیسر کی خدمت

ایک صاحب نے اپنے ایک رشتے دار پولیس آفیسر کی دعوت کی۔ دعوت میں پولیس آفیسر اکیلا دو مرغ چٹ کر گیا۔ کھانے کے بعد پولیس آفیسر نے صحن میں ایک بوڑھے مرغ کو سینہ نکالے تن کر چلتے دیکھا تو بولا۔ "واہ بھئی واہ، آپ نے مرغ کو دیکھا کیسے سینہ تان کے چل رہا ہے۔”

"جی ہاں! کیوں نہ سینہ تان کے چلے۔ اس کے دو بیٹوں نے ایک پولیس آفیسر کی خدمت جو کی ہے۔” میزبان نے جل کر کہا۔