پہلے علم نہیں تھا

بیوی نے وکیل سے کہا۔ "میں اپنے شوہر سے طلاق لینا چاہتی ہوں۔”

وکیل نے پوچھا۔ "آپ کی شادی کو کتنا عرصہ ہوچکا ہے؟”

بیوی۔ "ستائیس سال۔”

"ستائیس سال؟ اور اب آپ طلاق لینا چاہتی ہیں۔ آخر کیوں؟” وکیل نے حیرت سے پوچھاْ۔

"مجھے اپنے شوہر کے اخلاق و آداب پسند نہیں۔” بیوی بولی

"اگر آپ کو ایسی شکایت تھی تو آپ نے پہلے یہ قدم کیوں نہیں اٹھایا؟”

"مجھے پہلے علم نہیں تھا۔ دراصل اخلاق و آداب والی کتاب میں نے حال ہی میں خریدی ہے۔”