پریشان ہونے کی ضرورت نہیں

ایک پاکٹ مار کو ایک گاڑی والے نے لفٹ دی۔ جب اسے پتا چلا کہ وہ ماہر پاکٹ مار ہے اور ڈکیتیاں بھی کرتا ہے تو وہ گھبرا گیا اور اس نے گاڑی کا ایکسیڈنٹ کر دیا۔

پولیس والا آیا اور اس نے گاڑی والے کا لائسنس لے لیا اور چالان کاٹ دیا۔

گاڑی والے نے کہا۔ "دیکھو میں تمہیں لفٹ دے کے مصیبت میں پھنس گیا ہوں۔”

پاکٹ مار نے جیب سے اس کا لائسنس اور چالان بُک نکالی اور گاڑی والے کو دیتے ہوئے کہا۔ "یہ لیجیئے آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، میں نے آپ کا لائسنس اور چالان بُک پہلے ہی پولیس والے کی جیب سے نکال لیا تھا۔”