نشانہ ٹھیک ٹھاک

ایک صاحب اپنے ایک زمین دار دوست کے گھر کچھ دن رہنے کی غرض سے گئے۔ ایک دن ان کے زمیندار دوست نے کہا کہ تم چاہو تو رائفل اور دو شکاری کتے لے کر جنگل میں چلے جائو اور اپنا نشانہ آزمائو۔

وہ صاحب رائفل اور شکاری کتے لے کر جنگل چلے گئے، پھر کچھ دیر بعد واپس آگئے۔ زمیندار نے پوچھا۔ "کوئی اور چیز چاہیئے؟”

"ہاں! مزید کُتے دے دیجئے، میرا نشانہ ٹھیک ٹھاک لگا ہے۔”