ناراضگی

میاں بیوی کئی دنوں سے ایک دوسرے سے ناراض تھے اور ان کی بول چال بند تھی۔ ایک صبح میاں کو جلد بیدار ہوکر کہیں جانا تھا۔ اس لیئے اس نے کاغذ پر لکھا۔ "صبح مجھے سات بجے جگا دینا۔” اور کاغذ بیوی کے تکیے کے پاس رکھ دیا۔

صبح میاں کی آنکھ کھلی تو آٹھ بج رہے تھے۔ وہ غصے سے اُٹھا تو دیکھا کہ تکیے کے پاس ایک کاغذ پڑا ہوا تھا جس پر لکھا تھا۔ "سات بج رہے ہیں، اب اُٹھ جائو۔”