نقل اتار رہے ہیں

ایک ہکلا بس میں سفر کر رہا تھا۔ اتفاق سے بس کا کنڈیکٹر بھی اٹک اٹک کر بولتا تھا۔ کنڈیکٹر نے اس شخص سے کہا۔

"کک۔۔۔ کک۔۔۔ کرایہ دو۔”

وہ شخص بولا۔ "کک۔۔۔ کک۔۔۔ کتنا؟”

اسی اثنا میں ایک تھانیدار جو اسی بس میں سوار تھا، ان دونوں کو مارنے لگا۔ لوگوں نے اسے پکڑا اور تشدد کی وجہ پوچھی تو تھانیدار بولا۔

"مم۔۔۔ مم۔۔۔ میری نقل اتار رہے ہیں یہ دونوں۔”