نیک کام

استاد نے بچوں سے کہا۔ "تم نے آج کوئی نیک کام کرنا ہے اور کل مجھے بتانا ہے کہ کیا نیک کام کیا۔”

اگلے دن استاد نے ایک بچے سے پوچھا۔ "تم نے کل کیا نیک کام کیا؟”

بچے نے کہا۔ "جناب! میں نے کل ایک بوڑھی عورت کو سڑک پار کرائی تھی۔”

استاد۔ "شاباش! اس میں کوئی تکلیف تو نہیں ہوئی؟”

بچہ۔ "جی تکلیف تو بہت ہوئی۔ دراصل وہ بوڑھی عورت سڑک پار جانا ہی نہیں چاہتی تھی۔”