نیک بخت

شادی کی پہلی رات دلہن نے اپنے نابینا شوہر سے کہا۔

"کاش تمہاری آنکھیں ہوتیں اور تم میرا حسن دیکھ سکتے۔”

نابینا شوہر نے سرد آہ بھر کر کہا۔ "نیک بخت! اگر تم حسین ہوتیں تو بھلا آنکھوں والے تمہیں میرے لیئے چھوڑ دیتے۔”