ناپ دیجئے

ایک صاحب گھبرائے ہوئے جوتوں کی دکان میں داخل ہوئے اور کہا۔ "مجھے ایک زنانہ چپل چاہیئے۔”

دکاندار۔ "نمبر بتائیے؟”

وہ بولے۔ "نمبر تو میں بھول گیا۔”

دکاندار۔ "تو پھر ناپ دیجئے۔”

"ہاں ناپ۔۔۔ یاد آیا! میری قمیض کے پیچھے چپل کا نشان ہوگا۔ اس سے ناپ لیجئے۔”