محفوظ یادگار

ایک خاتون نے اپنی سہیلی سے دریافت کیا۔ "میرا خیال ہے کہ تم نے اپنے اس بڑے لاکٹ میں کسی قسم کی یادگار کو محفوظ کر رکھا ہے۔”

"ہاں اس میں میرے شوہر کے چند بال ہیں۔” سہیلی نے جواب دیا۔

"مگر تمہارے شوہر تو خدا کے فضل و کرم سے زندہ ہیں۔” خاتون حیرت سے بولیں۔

"ہاں مگر ان کے بال تو جھڑ چکے ہیں ناں۔” سہیلی نے اطمینان سے جواب دیا۔