مظلوم شہری

سڑک پر ایک بورڈ لگا ہوا تھا جس پر کسی عامل نے لکھا تھا۔ "میں سب کے مسئلے حل کرتا ہوں۔”

نیچے ایک ڈاکٹر نے لکھا تھا۔ "میں سب کا علاج کرتا ہوں۔”

اس کے نیچے کسی وکیل نے لکھا تھا۔ "میں سب کی وکالت کرتا ہوں۔”

نیچے تھوڑی سی جگہ خالی تھی جس پر ایک شہری نے لکھ دیا۔ "میں ان سب کے بل ادا کرتا ہوں۔”