میچ

ایک صاحب کو کرکٹ کا بہت شوق تھا۔ ایک دفعہ وہ دور دراز کے قصبے گیا تو ایک مقامی آدمی سے پوچھا۔ "یہاں کوئی ٹیم بھی ہے؟”

"بالکل ہے اور کل میچ بھی کھیلے گی۔” اس آدمی نے فخریہ لہجے میں کہا۔

"مجھے بھی کھلالیں گے وہ لوگ۔”

"ضرور کھلائیں گے۔ کل میدان میں پہنچ جانا۔

ان صاحب نے دکان سے کرکٹ کی مکمل کِٹ خریدی اور اگلے دن نئی کِٹ پہن کر بلّا بغل میں دبائے میدان میں پہنچ گئے۔ مقامی آدمی بھی وہاں موجود تھا۔

"کیسا لگ رہا ہوں؟” ان صاحب نے پوچھا۔

"جچ رہے ہو۔” مقامی آدمی نے کہا۔ "لیکن میچ تو فٹبال کا ہے۔”