لکھنا سیکھ لیا

بچے نے گھر آکر بڑے فخر سے اپنی ماں سے کہا۔ "آج میں نے اسکول میں لکھنا سیکھ لیا ہے۔”

ماں خوش ہوکر بولی۔ "شاباش بیٹے! کیا لکھا تم نے؟”

بچے نے منہ بنا کر کہا۔ "مجھے کیا معلوم! ابھی پڑھنا تھوڑی سیکھا ہے۔”