لال بتی

رات کے وقت ایک سنسان سڑک پر تعینات سپاہی کو اس کی ڈیوٹی سمجھاتے ہوئے افسر نے ایک روشنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا۔

"وہ جو سامنے لال بتی نظر آرہی ہے بس وہیں تک تمہاری گشت لگانے کی ڈیوٹی ہے۔”

اس کے بعد سپاہی چار دن تک غیر حاضر رہا، جب پانچویں دن حاضر ہوا تو افسر نے اس سے غیر حاضری کی وجہ پوچھی۔

سپاہی بے بسی کے ساتھ بولا۔ "سر، اس دن آپ نے جو سرخ روشنی دکھائی تھی ناں، وہ دراصل حیدر آباد جانے والی بس کی پچھلی لائٹ تھی۔”