کورا جواب

ایک صاحب نے بے نیازی جتانے کے لیئے اپنی محبوبہ کو فون کیا اور کہا۔

"میری یادداشت آج کل بہت کمزور ہو گئی ہے۔ مجھے یہ تو یاد ہے کہ کل رات تم سے شادی کی درخواست کی تھی لیکن یہ یاد نہیں کہ تم نے ہامی بھری تھی یا انکار کر دیا تھا۔”

"اچھا ہوا تم نے فون کر لیا۔” لڑکی نے جواب دیا۔ "مجھے بھی یہ تو یاد تھا کہ کل رات میں نے شادی کے سلسلے میں کسی کو کورا جواب دیا تھا لیکن کسے دیا تھا یہ یاد نہیں آرہا تھا۔”