کتنی بار

ایک موٹا آدمی ڈاکٹر کے پاس گیا اور موٹاپا دور کرنے کے لیئے مشورہ مانگا۔ ڈاکٹر نے کہا۔ "سر کو دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں گھمائیں۔”

مریض بولا۔ "دن میں کتنی دفعہ؟”

ڈاکٹر نے جواب دیا۔ "جتنی بار آپ کو کوئی کھانے پینے کے لیئے کہے۔”