خطرے کا نشان

ٹی وی پہ نیوز بلیٹن لگا ہوا تھا۔ نیوز کاسٹر نے خبر سنائی۔ "دریا میں سیلابی ریلا، پانی خطرے کے نشان سے دو فٹ اوپر آگیا ہے۔”

تھوڑی دیر بعد اس نے خبر سنائی۔ "گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔ انتظامیہ نے خطرے کا نشان پانی سے دو فٹ اوپر کر دیا ہے۔”