خرگوش کا بچہ

یک دوست نے دوسرے سے پوچھا۔ "کیا بات ہے آج کل جیب نوٹوں سے بھری ہوتی ہے۔ آخر ماجرا کیا ہے؟”

"بس یہ سب خرگوش کے بچے کی وجہ سے ہوا ہے۔” دوسرے نے جواب دیا۔

پہلے نے حیرت سے کہا۔ "وہ کیسے؟”

دوسرا بولا۔ "ایک دن گھر جاتے ہوئے بازار سے میں نے خرگوش کا بچہ خرید کر جیب میں رکھا اور بھول گیا۔ میری بیوی نے پیسے نکالنے کے لیئے جیب میں ہاتھ ڈالا تو اسے محسوس ہوا کہ شاید میری جیب میں چوہا ہے۔ بس اس دن سے اس نے میری جیب کی تلاشی لینی چھوڑ دی۔”