خاص ڈاکٹر

دو ڈاکٹرز کے کلینک آمنے سامنے تھے۔ ایک ڈاکٹر نے بورڈ لگوایا۔ "محلے کا سب سے اچھا ڈاکٹر۔”

دوسرے دن دوسرے ڈاکٹر نے بورڈ لگوایا۔ "شہر کا سب سے اچھا ڈاکٹر۔”

تیسرے دن پہلے ڈاکٹر کے کلینک پر بورڈ پر لکھا تھا۔ "وزیر اعظم کا خاص ڈاکٹر۔”

چوتھے دن دوسرے ڈاکٹر کے کلینک پر بورڈ لگا تھا۔ "خدا وزیر اعظم کو صحیح سلامت رکھے۔”