کیسے معلوم ہوا

آپریشن کے بعد ہوش میں آنے پر ادھیڑ عمر مریض نے نرس سے کہا۔ "ابھی  تھوڑی دیر پہلے میرا خیال تھا کہ میں مر چکا ہوں، مگر کچھ غور کر نے پر مجھے پتا چلا کہ میں زندہ ہوں۔”

"آپ کو کیسے معلوم ہوا کہ آپ زندہ ہیں۔” نرس نے پوچھا۔

"مجھے اپنے پیر یخ محسوس ہورہے تھے۔” مریض نے جواب دیا۔ "میں نے سوچا کہ اگر میں جہنم میں ہوں تو میرے پائوں ٹھنڈے نہیں ہونے چاہیئیں۔ پھر تھوڑی دیر بعد مجھے اپنی بیوی کی آواز سنائی دی تو میں نے سوچا کہ بیوی یہاں موجود ہے تو اس کا مطلب ہے کہ میں جنت میں بھی نہیں ہوں۔ بس ثابت ہوا کہ میں زندہ ہوں۔”