کیسا مذاق تھا

شیر کو جنگل میں جو بھی جانور ملتا اسے گردن سے دبوچتا اور پوچھتا۔ "بتائو جنگل کا بادشاہ کون ہے؟”

ڈر کے مارے سب جانور یہی کہتے۔ "حضور مائی باپ آپ ہیں۔”

شیر گھومتا ہوا ہاتھی کے پاس پہنچا اور اس سے بھی یہی سوال پوچھا۔ ہاتھی نے سنا تو اطمینان سے شیر کو سونڈ میں جکڑا اور گھما کے زمین پر پٹخ دیا۔

شیر کمر سہلاتا ہوا اٹھا اور کراہتے ہوئے بولا۔ "بھائی صاحب! اگر آپ کو معلوم نہیں تھا تو خاموش رہتے۔ یہ کیسا مذاق تھا؟”