کامیابی کا راز

ایک سیاح ایک افریقی ملک کے چڑیا گھر گیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ شیر اور بکری ایک ہی پنجرے میں بند تھے۔ گائیڈ نے کہا۔

"یہ ہے ہمارے ہاں پُر امن بقائے باہمی کا ایک عملی مظاہرہ۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہمارے ہاں شیر اور بکری ایک ہی گھاٹ پر پانی پیتے ہیں۔”

"واقعی یہ تو ناقابلِ یقین سی بات ہے۔” سیاح نے پُرجوش لہجے میں کہا۔ "میں اپنے ملک جا کر اس کے بارے میں لکھوں گا۔ اس کامیابی کا راز کیا ہے؟”

"کچھ نہیں بس پنجرے میں ہر روز ایک نئی بکری ڈالنی پڑتی ہے۔” گائیڈ نے اطمینان سے جواب دیا۔