کہاں سے لائو گے

افسر:۔ "اگر سمندر میں طوفان آجائے تو تم کیا کرو گے؟”

جہاز رانی کا طالب علم:۔ "میں فوراً لنگر ڈال دوں گا۔”

افسر:۔ "اس کے بعد دوسرا طوفان آجائے تو؟”

طالب علم:۔ "میں دوسرا لنگر ڈال دوں گا۔”

افسر:۔ "اور اگر اس کے بعد ایک اور طوفان آجائے تو؟”

طالب علم:۔ "میں تیسرا لنگر ڈال دوں گا۔”

افسر:۔ "مگر تم اتنے لنگر لائوگے کہاں سے؟”

طالب علم:۔ "جہاں سے آپ اتنے طوفان لائیں گے۔”