جیون ساتھی

ایک آدمی نے اخبار میں اشتہار دیا۔

"مجھے ایک ایسے جیون ساتھی کی ضرورت ہے جس کا حسب نسب خاص ہو۔ وفادار، متحمل مزاج اورشریف، خدمت گزاری میں لاثانی ہو۔ خوبصورت ہونا ضروری نہیں، مگر محنت سے نہ گھبرائے۔ میرا حکم مانے اور روکھی سوکھی کھاکر خُدا کا شکر ادا کرے۔ ذات، فرقہ، نسل کی کوئی قید نہیں۔”

اگلے دن ان کے دروازے پر ایک گدھا بندھا ہوا تھا جس کے گلے میں تختی تھی اور اس پر لکھا ہوا تھا۔ "آپ کا اشتہار پڑھ کر خدمت میں حاضر ہوا ہوں۔”