جان دے دی

شکاری کی گولی سے شدید زخمی شیر سے ایک کچھوے نے کراہنے کی وجہ پوچھی۔ شیر نے بتایا کہ ایک شکاری نے اسے گولی ماری ہے۔

کچھوا شیر کی بات سن کر ایکدم غصے میں آگیا اور بڑے جوش سے بولا۔ "لعنت ہے ان شکاریوں پر جو ہم جیسے خوبصورت جانوروں پر گولی چلاتے ہیں۔”

شیر نے سر اٹھا کر کچھوے کی طرف دیکھا اور انتہائی دکھ بھرے انداز میں بولا۔ "کچھوے میاں! شکاری کی گولی سے مجھے اتنی تکلیف نہیں ہوئی جتنی تمہاری باتوں سے ہوئی ہے۔”

اتنا کہہ کر شیر نے جان دے دی۔