اتنی جلدی کیسے

ایک فوجی کو چھٹی چاہیئے تھی۔ وہ اپنے افسر کے پاس گیا اور چھٹی مانگی۔

افسر نے ٹالنے کے لیئے کہا۔ "تمہیں چھٹی ایک صورت میں مل سکتی ہے کہ تم دشمن کا ایک ٹینک جا کر اٹھا لائو۔”

فوجی اسی وقت گیا اور تھوڑی دیر بعد ٹینک اٹھا کے لے آیا۔

افسر نے حیران ہوتے ہو ئے کہا۔ "یہ تم اتنی جلدی کیسے اٹھا کر لے آئے ہو؟”

فوجی نے سلیوٹ مارا اور بولا۔ "سر! جب ان کو چھٹی چاہیئے ہوتی ہے تو وہ بھی ہم سے ٹینک مانگ کر لے جاتے ہیں۔”