ہم سے بڑھ کر کون

ایک آدمی نے مٹھائی کی دکان کھولی اور بورڈ پر لکھوایا

ہماری دکان سے تمام محلے والے مٹھائی خریدتے ہیں

چند دن بعد اس دکان کے سامنے دوسرے آدمی نے بھی مٹھائی کی دکان کھولی اور بورڈ پر لکھوایا

ہماری دکان سے شہر بھر کےلوگ مٹھائی خریدتے ہیں

پہلے دکاندار نے پھر نیا بورڈ لگایا

ہماری دکان سے پورے ضلعے کے لوگ مٹھائی خریدنے آتے ہیں

اس جملے کے جواب میں سامنے والے نے لکھوایا

ہماری دکان سے پورے صوبے کے لوگ مٹھائی خریدتے ہیں

یہ دیکھ کر پہلے دکاندار نے نیا بورڈ لگوایا

یہ سامنے والا میری دکان سے مٹھائی لے کر فروخت کرتا ہے