ہُو بہو

ایک مرد نے راہ چلتی خاتون کا ہاتھ اپنی بیوی سمجھ کر پکڑ لیا۔ لیکن فوراً ہی اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور وہ ہاتھ چھوڑتے ہوئے بولا۔ "معاف کیجیئے گا۔ محظ غلط فہمی کی وجہ سے آپ کو اپنی بیوی سمجھ بیٹھا تھا۔”

"قسمت پھوٹ گئی جسے تم جیسا بیوقوف اور احمق شوہر ملا۔” خاتون نے بگڑ کر کہا۔ "کبھی صورت دیکھی ہے آئینے میں، ایسا لگتا ہے جیسے کسی خیراتی ادارے سے آئے ہو۔”

"خدا کی پناہ!” مرد نے کہا۔ "آپ کی صورت ہی نہیں گفتگو بھی ہو بہو میری بیوی جیسی ہے۔”