گزرا زمانا

ایک بوڑھی عورت سر پر تھیلا اُٹھائے جا رہی تھی۔ ایک سپاہی کو وہ کچھ مشکوک لگی۔ سپاہی نے اس کو روکنے کے لیئے سیٹی بجائی لیکن عورت چلتی رہی۔

سپاہی اس کے سامنے جا کر کھڑا ہوگیا۔ "میں نے سیٹی بجائی تم رکی کیوں نہیں؟”

بوڑھی عورت بولی۔ "اے بیٹا! اب وہ زمانے کہاں رہے جب ہم سیٹی کی آواز سن کر رک جایا کرتے تھے۔”