گنتی

ایک بچہ جب اسکول سے واپس آیا تو ہونٹ سوجے ہوئے تھے اور ایک گال پر فنگر پرنٹ چھپے ہوئے تھے۔ ماں نے بگڑ کر بچے سے کہا۔

"آج تم نے پھر اسکول میں لڑائی کی ہے۔ میں نے تم سے کہا تھا کہ جب غصہ آئے تو بیس تک گنتی گننا۔”

بچے نے منہ بسورتے ہوئے کہا۔ "امی گنی تو تھی لیکن دوسرے لڑکے کی ماں نے اسے دس تک گنتی گننے کو کہا تھا۔”