گھریلو زندگی

پہلا دوست۔ "تمہاری گھریلو زندگی کیسی جا رہی ہے؟”

دوسرا دوست۔ "ہم لوگ جمہوریت پسند ہیں۔ پریشانی سے بچنے کے لیئے ہم نے مختلف شعبے آپس میں تقسیم کر رکھے ہیں۔ میری بیوی وزیرِ خزانہ ہے، ساس وزیر جنگ ہے، سسر کے پاس امور خارجہ ہے، سالی وزیر اطلاعات ہے۔ جبکہ وزیر داخلہ سالا ہے۔”

پہلا دوست۔ "اور تم کیا وزیر اعظم ہو؟”

دوسرا دوست۔ "نہیں میں غریب عوام ہوں۔”