غیر معیاری

ایک نیا شاعر ایک رسالے کے ایڈیٹر کے پاس غزل لے کر گیا۔ ایڈیٹر نے پوچھا۔ "کیا یہ غزل آپ کی ہے؟”

شاعر نے کہا۔ "جی ہاں۔ کیا آپ اسے شائع کر رہے ہیں؟”

ایڈیٹر نے کہا۔ "مجھے افسوس ہے کہ یہ رسالے کے معیار پر پورا نہیں اتری۔

شاعر اٹھا اور بڑبڑاتے ہوئے بولا۔ "یا اللہ! غالب کی شاعری بھی غیر معیاری ہوسکتی ہے۔۔۔!”