گاڑی سٹارٹ کر دیں

خاتون کی گاڑی بیچ سڑک پر خراب ہوگئی۔ خاتون نے کافی کوشش کی کہ گاڑی اسٹارٹ ہوجائے مگر کامیاب نہ ہوسکیں۔ پچھلی گاڑی کا ڈرائیور ہارن پہ ہارن بجائے جا رہا تھا۔ وہ غصے سے اتریں اور پچھلی گاڑی کے ڈرائیور سے جا کر بولیں۔

"ایسا کریں، میں آپ کی گاڑی کا ہارن بجاتی ہوں آپ جب تک میری گاڑی سٹارٹ کر دیں۔”