فٹ بال

جج ملزم سے۔ "تم کس جرم میں گرفتار ہوئے؟”

پہلا ملزم۔ "جناب میں تو فٹبال کھیل رہا تھا۔”

جج دوسرے سے۔ "اور تم؟”

دوسرا ملزم۔ "جناب میں بھی فٹبال کھیل رہا تھا۔”

جج نے تیسرے کو گھورتے ہوئے کہا۔ "تم بھی فٹبال کھیل رہے تھے؟”

"نہیں جناب!” تیسرے نے مسکین صورت بناتے ہوئے کہا۔ "میں ہی وہ فٹبال ہوں جس سے یہ دونوں کھیل رہے تھے۔”