فیصلہ

دو آدمیوں کے درمیان بحث ہورہی تھی، ایک کا کہنا تھا کہ بکری مفید جانور ہے جبکہ دوسرا کہہ رہا تھا کہ گائے مفید جانور ہے۔ آخر ان میں طے پایا کہ کسی تیسرے آدمی سے فیصلہ کروالیتے ہیں۔

انہوں نے قریب سے گزرتے ہوئے ایک آدمی کو روکا اور تمام ماجرا اسے کہہ سنایا۔

اس آدمی نے کچھ دیر سوچنے کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔ "میرے خیال میں بکری مفید جانور ہے کیونکہ گائے نے ایک بار مجھے ٹکر ماری تھی۔”