دوسرا سوال

استاد۔ "میں کل تم سے ایک سوال کروں گا تیاری کرکے آنا۔”

دوسرے دن استاد نے پوچھا۔ "بتائو تمہارے سر پر کتنے بال ہیں؟”

شاگرد۔ "دو کروڑ ساٹھ لاکھ پانچ ہزار چھ سو بیالیس۔”

استاد۔ "تمہیں کیسے پتا؟”

شاگرد۔ "یہ دوسرا سوال ہے۔ میں نے ایک ہی سوال کی تیاری کی تھی۔”